:بامحاورہ ترجمہ
۔میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں شیطان مردود سے
۔میں اللہ کی پناہ میں آتا ہوں شیطان مردود سے۔
۔میں نکالے ہوئے شیطان سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں
:لفظی ترجمہ
۔میں پناہ چاہتا ہوں اللہ کی شیطان سے مردود
:اعوذ باللہ کی مختصر تفسیر اور تشریح
۔اس عبارت میں اللہ تعالی کی بارگاہ سے شیطان مردود سے پروٹیکشن مانگی جا رہی ہے کیونکہ شیطان اور اس کے شر اور اس کے نقصان اور اس کے مقرو فریب سے بچنا انسان کے لئے بچنا بہت مشکل ہے لہذا انسان اللہ کی طاقت اور قدرت پر ایمان رکھتے ہوئے دعا کرتا ہے اے اللہ مجھے شیطان نقصان پہنچانا چاہتا ہے تو مجھے اپنی پناہ میں لے لے۔ شیطان میرا ایمان، عقیدہ، اعمال،اخلاق برباد کرنا چاہتا ہے تو مجھے شیطان کے وسوسوں اور خباثت سے پناہ دے۔شیطان مجھے عبادت سے روکنا چاہتا ہے برائیوں میں دھکیلنا چاہتاہے حرام دیکھنے حرام سننے حرام کھانے ناجائز خواہشات میں لے جانا چاہتا ہے۔مجھے بچا لے شیطان مجھے نشے حرام کاری اور بے حیائی میں مبتلا کر کے دوستی بنانا چاہتا ہے تو مجھے اپنی حفاظت میں لے لے تو مجھے اپنی رحمت کی چھتری میں لے لے۔ اور میری مدد فرما۔ شیطان میرے من پر ظاہر اور باطن سوچ اور فکر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے تو مجھے اس سے پروٹیکشن دے۔ تو مجھے اپنی کفالت میں لے مجھے اس سے امن اور امن نصیب کر دے۔ میں تیری امان پناہ اور حفاظت میں آگیا تو میرا ایمان ہے کہ وہ میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔
Comments
Post a Comment